: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
امریکہ،24فروری(ایجنسی) ریپبلکن پارٹی کی طرف سے صدارت کے امیدوار کی دوڑ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور کامیابی حاصل ہو گئی ہے۔ گزشتہ شب امریکی ریاست نیواڈا میں ہونے والے پارٹی انتخابات میں انہوں نے 42 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ ان کے
حریف سینیٹر مارکو روبیو کو 25 فیصد اور سینیٹر ٹیڈ کروز کو 22 فیصد ووٹ ملے۔ مسلمانوں کی مخالفت کے حوالے سے شہرت حاصل کرنے والے ٹرمپ نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا، نیواڈا شکریہ۔ ہم امریکا کو ایک بار پھر محفوظ اور عظیم بنائیں گے۔" اب پہلی مارچ کو گیارہ ریاستوں میں ایک ساتھ پارٹی الیکشن کا انعقاد ہو گا۔